• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملتان میں اتنا پرجوش ہجوم دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے،کامیابی کا سہرا وزیراعظم،چئیرمین پی سی بی اورسیکیورٹی اداروں کوجاتا ہے:جہانگیرترین

Feb 27, 2020

ملتان(نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل سیزن فائیو کے پانچویں ایڈیشن کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں ملتان سلطانزکی سپورٹ کیلئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین بھی پہنچے اور چئیرمین پی سی بی احسان مانی،علی ترین ودیگر کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھا۔

اس موقع پرسوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جہانگیرترین نے کہا کہ ملتان میں اتنا پرجوش ہجوم دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے،وزیر اعظم عمران خان،چئیرمین پی سی بی احسان مانی اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کامیابی ہےکہ پاکستان میں اتنےزبردست ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد سے پاکستانی قوم بہت خوش ہے،میری نیک تمنائیں اپنی ٹیم جنوب کی پہچان ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں ملتان سلطانز نے ریلی روسو اور خوشدل شاہ کی عمدہ اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔