• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دوران میچ نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Feb 28, 2020

ژوب(ویب ڈیسک) بلوچستان میں میچ کے دوران نوجوان فٹبالر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے ممبر محمد قاسم کے مطابق ژوب ڈویژن کے ضلع دکی کے ہائی اسکول گراونڈ پرجاری دکی فٹبال لیگ میں آصفہ ویلفئیر فاونڈیشن ایف سی کے خلاف میچ کے دوران طلحہ اکیڈمی ایف سی کے 22 سالہ باز محمد دکی اچانک میدان میں گر پڑا، جسے فوری طورپراسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال میں پہنچنے سے پہلے ہی نوجوان کھلاڑی دنیا فانی سے کوچ کرگیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے باز محمد کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ 3 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے جان کی بازی ہارنے والا باز محمد ولد بسمہ اللہ ناصر معروف فٹبالراورغیرشادی شدہ تھا۔