• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دیدی

Feb 28, 2020

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں ملتان سلطانز نے بلے بازوں اور باﺅلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ معین علی نے 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے 42 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں ذیشان اشرف 23، ریلی روسو 8، روی بوپارا 9، خوشدل شاہ 10، شاہد آفریدی 1 اور سہیل تنویر 2 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کرس جورڈن نے 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمید آصف اور افتخار احمد نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 134 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔ ایلکس ہیلز 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان 16، بابراعظم 13، کیمرون ڈیلپورٹ 8، شیڈوک والٹن 15، عماد وسیم 5، افتخار احمد 14، کرس جورڈن 7، عمید آصف 20، عمر خان 3 اور محمد عامر 2 رنز بنا سکے۔