• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل کرنے کے لیے حدود کا تعین۔

Feb 29, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل کرنے کے لیے حدود کا تعین۔۔۔احاطہ ائیرپورٹ کے چاروں اطراف سے 7۔ سو فٹ تعمیر انتقال روکنے کے لیے موضع شورکوٹ کے پٹواری کو لیٹر ارسال۔۔۔لوکل فلائٹ بھی چالو کرنے کا فیصلہ زرائع۔۔وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کی کاوشوں پر ڈیرہ والوں کا خراج تحسین۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل کرنے کے لیے سول ایوی ایشن کیطرف سے حدود کا تعین ہوچکا ہے ائیرپورٹ کے چاروں اطراف سات سو فٹ 700 کم وبیش کے اندر تعمیرات اور زمینوں کی خریدوفروخت روک دی گئی ہے اس سلسلے میں موضع شورکوٹ کے پٹواری سردار عباس خان گنڈہ پور کو کمشنرڈیرہ اورسول ایوی ایشن کیطرف سے لیٹر بھی ارسال کردئیے گئے ہیں جبکہ لوکل فلائٹ کے لیے سول ایوی ایشن کی ائیرپورٹ کے رن وے کی ٹسٹ رپورٹ بھی اوکے ہوگئی ہے وزارت ہوابازی نے ملک میں سیاحت اور ایوی ایشن کی صنعت کوترقی پی آئی اے میں جہازوں کی کمی کی وجہ سے بند ہونیوالے ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کودوبارہ سول پروازوں کے لیے تیارکرلیاہے ڈی آئی خان ائیرپورٹ پر اے ٹی آر طیارے جاسکتے ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے ائیرپورٹ کے مسائل پر اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے لیے وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور خود دلچسپی رکھتے ہیں تمام کاموں کی نگرانی کررہے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں نے وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کی کاوشوں پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا ہے