• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

Mar 1, 2020

سڈنی (نمائندہ خصوصی)ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس میں وولوآرڈٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ ان کے علاوہ میریزین نے 31 ، مگنون نے 17 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ نے دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ انعم امین ، ایمن انور ، سیدہ عروبا شاہ اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔