• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ خصو صی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں

Mar 1, 2020

وہاڑی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ خصو صی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اچھے طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیں اور ان کی مشکلات میں کمی آسکے انہوں نے ان خیالات اظہار کھلی کچہری کے موقع پر مخیر حضرات کے تعاون سے خصو صی افراد میں ویل چیئرز تقسیم کر تے ہوئے کیا ویل چیئرز لینے والوں میںچک نمبر461ای بی کے محمد انور، چک نمبر255ای بی کے محمد انوراور محمد احمد ،چک نمبر 99ڈبلیو بی کی فرزنہ بی بی،چک نمبر47ڈبلیوبی کے ذوالفقار علی،چک نمبر435ای بی کے علی حمزہ،یوسف آباد بوریوالا کے شیر گل ،چک نمبر435ای بی بوریوالا کے افضل اشرف ، محمد وسیم اور دیگر خصو صی افراد شامل تھے اس موقع پر خصو صی افراد نے ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ. چوہدری انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی