• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے کہا ہے کہ کھیل انسانی جسم کو چست و توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

Mar 1, 2020

وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے کہا ہے کہ کھیل انسانی جسم کو چست و توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی بہترین تربیت کے ساتھ انہیں کھیل کے موقع فراہم کرکے ہم ان میں مزید محنت اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرسکتے ہیں ٹیکنیکل طلباء کیلئے سپورٹس گالا منعقد کروانے پر کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے چار روہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیئرمین پنجاب انسٹی ٹیوٹ میاں جہاں زیب یوسف,پرنسپل میاں محمد اقبال, جیل سپرنٹنڈنٹ ندیم فضل,تحصیل سپورٹس آفیسر مسرت شاہین,ریسکیو افسران صاحبزادہ عبدالحق,سجاد نہرہ,صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی,میاں قاسم بشیر,حاجی رفیق رانا,عظمان رانا,ظفرجمیل,لطیف شاہد چوہدری طارق سعید,میاں عدنان,طلحہ بھٹی,محمد وقاص,ذیشان احمد ,محمد بلال,میڈم شازیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے سپورٹس گالا میں سول انجینئرز,الیکٹریکل انجینئیرز , سب انجیںئرز اور سیفٹی کلاسز لینے والے طلباء کے درمیان مقابلہ جات کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں جہانزیب یوسف نے نے کہا پنجاب ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پہلی مرتبہ طلباء کی صلاحتیں نکھارنے کیلئے سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا جوش دیکھتے ہوئے آئندہ مستقل بنیادوں پر کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے تقریب سے سپرنٹنڈنٹ جیل میاں ندیم فضل,صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی,محمد ظفر جمیل سمیت دیگر معزز مہمانوں نے خطابات کئےبعد ازاں ڈی پی او اختر فاروق نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اختتامی تقریب میں کالج طالبات کی طرف سے رنگ برنگے غبارے اور کبوتر بھی فضا میں چھوڑے گئے.

رپورٹ. چوہدری انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی