• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

علی ظفر نے پی ایس ایل کیلئے گانا جاری کردیا، واقعی میلہ لوٹ لیا

Mar 2, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستانی گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کیلئے اپنا گانا ’میلہ لوٹ لیا‘ ریلیز کرکے واقعی میلہ لوٹ لیا۔

علی ظفر کی جانب سے پی ایس ایل 5 کیلئے اپنے طور پر گانا جاری کیا گیا ہے جس کا عنوان ’ میلہ لوٹ لیا‘ ہے۔ علی ظفر کی جانب سے گانا جاری کرتے ہی فوری طور پر پورے ملک میں ہٹ ہوگیا اور یوٹیوب پر کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔ یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

گانے کے حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ اس گانے کیلئے ان کے پاس کوئی سپانسر نہیں تھا، یہ گانا انہوں نے صرف اور صرف اپنے فینز کیلئے بنایا ہے، گانے پہلے سے فضاﺅں میں تیار ہوتے ہیں ، بس آپ نے پکڑنے ہوتے ہیں ۔

علی عظمت کے حوالے سے علی ظفر کا کہنا تھا کہ علی عظمت کی دل سے عزت کرتا ہوں ، وہ ہمارے سٹار ہیں، لوگوں سے ویڈیوز مانگی تھیں لیکن علی عظمت نے اپنی ویڈیو نہیں بھیجی، ہماری میوزک انڈسٹری بہت چھوٹی ہے ، ہم سب بھائی ہیں۔