• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیشن کورٹ لاہورمیں ایاز صادق کاعلیم خان کے خلاف استغاثہ کیس پر فیصلہ محفوظ

Mar 4, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے علیم خان کے خلاف استغاثہ کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہورمیں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے علیم خان کےخلاف استغاثہ کیس پر سماعت ہوئی ،ایاز صادق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ علیم خان نے ضمنی الیکشن 2015میں کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت علیم خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد علیم خان کے خلاف استغاثہ کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا