• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فریال تالپوراوربچوں کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کرانے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب

Mar 4, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے فریال تالپوراوربچوں کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کرانے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت10 مارچ تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں فریال تالپوراوربچوں کے بینک اکاو¿نٹس غیرمنجمد کرانے کی درخواست پرسماعت ہوئی،فریال تالپور اور ان کے بچوں کے ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں،تنخواہ،زراعت اور دیگر کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم ذرائع آمدن میں شامل ہیں ۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ نیب کے خط پرفریال تالپور،عائشہ تالپور،فاطمہ تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہوئے،تمام ریکارڈ پیش کر دیا،عدالت بینک اکاؤنٹس کھلوانے کا حکم جاری کرے،عدالت نے بینک اکاو¿نٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی۔