• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم کا بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مودی حکومت کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر اور ترک صدر سے اظہار تشکر

Mar 6, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے مودی کی انتہا پسند حکومت کے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر جارحیت اور قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ترک صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے کہ مسلم دنیا سے صرف چند آوازیں ہی بلند ہورہی ہیں جبکہ باقی آوازیں مغرب سے اٹھ رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ہندوؤں کی بالادستی چاہنے والی مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بڑی افسوسناک بات ہے کہ مسلم دنیا سے چند لوگ ہی ان مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور اس کی مذمت کر رہے ہیں جبکہ باقی دیگر آوازیں مغرب سے اٹھ رہی ہیں جو مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام اور بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر ہندو بالادستی کی خواہاں مودی حکومت کی مذمت کر رہے ہیں۔