• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایف آئی اے کی آٹابحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار،وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی

Mar 7, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آٹابحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی، رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاق نے بحران سے متعلق رپورٹ صوبوں سے شیئر کردی،رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کو مصنوعی قراردے دیاگیا،رپورٹ میں بدانتظامی آٹا بحران کی بنیادی وجہ قراردی گئی ہے ۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا،مصنوعی طور پر پیدا کیاگیا ،ملک میں اب بھی 2 اعشاریہ 1 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے ۔