• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کا فاتح کون ہے؟ ڈک ورتھ لو ئس میتھڈ کے تحت حیران کن فیصلہ ہو گیا

Mar 7, 2020

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 20 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 195 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے تاہم اس موقع پر امام الحق 9 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر ظفر گوہر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 1 چھکے 4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی تاہم 64 کے مجموعی سکور پر وہ بھی ہمت ہار بیٹھے اور ظفر گوہر کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پشاور زلمی نے ہدف کے تعاقب میں 9 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور پھر ڈوک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پشاور زلمی کو 2 اوورز میں 21 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم بارش کے باعث یہ 2 اوورز بھی ممکن نہ ہو سکے اور پشاور زلمی کو7 رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے کولن منرو اور کپتان شاداب خان کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا تو رونکی صرف 6 رنز بنانے کے بعد راحت علی کا شکار بنے جبکہ رضوان حسین بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کولن منرو نے کپتان شاداب خان کے ساتھ ملکر زبردست شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، منرو 35 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد کولن انگرام نے بھی شاداب خان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔کولن انگرام 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے جبکہ شاداب خان نے 42 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 36 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راحت علی، وہاب ریاض اور کارلوس بریتھ ویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا