• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جرأت ہے تووزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کرکے دکھائیں ،نشاط ڈاہا کاپارٹی قیادت کو چیلنج

Mar 11, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہانے پارٹی قیادت کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ جرأت ہے تووزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کرکے دکھائیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نشاط ڈاہا نے کہا کہ کارروائی کرنا اتنا آسان نہیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ کوئی کارروائی کرسکیں،ان کا کہناتھا کہ ابھی فوری فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ارکان اکیلے اکیلے وزیراعلیٰ سے مل رہے ہیں ۔