• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آج کن شہروں میں بارش ہوگی اور وہ کتنے دن تک جاری رہنے کاامکان ہے؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

Mar 11, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی فصل کیلئے مزید بارشیں ناساز گارہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب کے تمام اضلاع ، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد،راولپنڈی، بھکر، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لیہ اورجھنگ میں بدھ اور جمعرات کے روز وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں موسلادھار بارش سے طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے۔

دوسری جانب بدھ کے روزہی چاغی، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ڑوب، پشین، ہرنائی، موسی خیل، بارکھان، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباداور شکار پور میں تیز ہواﺅاں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔