• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

Mar 11, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں طیارہ گرنے کی ا طلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد فضا میں دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ شکرپڑیا ں کے مقام پر کشمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ تھا۔

سکیورٹی ادارے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تھا جو ریہرسل میں حصہ لے رہا تھا۔ تاہم جس جگہ طیارہ گرا وہاں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حادثۃ چاند تارا چوک نامی مقام پر ایک جنگل میں پیش آیا ہے۔ حادثے کی جگہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے ، طیارے کو آگ لگی ہوئی ہے۔ طیارہ جنگل میں آتشزدگی کا شکار ہوا ہے اس لئے وہاں امدادی سرگرمیوں کیلئے بڑی گاڑیوں کی وہاں تک رسائی مشکل ہے۔

مزید تفصیلات پاک فضائیہ کے حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی