کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری ہے جس نے 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رنز بنا لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ذیشان اشرف اور روحیل نذیر نے اپنی ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر روحیل نذیر 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔
ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، علی شفیق، روی بوپارا، عمران طاہر، خوشدل شاہ، محمد عرفان، روحیل نذیر، شاہد آفریدی، سہیل تنویر اور ذیشان اشرف شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، عمر امین، شعیب ملک، عادل امین، حماد اعظم، وہاب ریاض، حسن علی، محمد عامر خان اور راحت علی شامل ہیں۔