• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بجلی مزید کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

Aug 29, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 92 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے ، جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، نیپرا چار ستمبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا ۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں سرچارج وصول کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے بجلی کواٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج وصول کرنے سے روک دیاہے جبکہ عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وفاق ، لیسکو اور نیپرا سے جواب طلب کر لیاہے ۔