اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ خطے میں ترقی کی ضرورت ہے،خطے کی ترقی کیلئے مواصلات اوررابطے بڑھاناضروری ہیں، ترقی ہوگی توروزگاربڑھے گا،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگارہے،پاکستان میں متعددشعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ،پاکستان چاہتاہے کیپیٹل مارکیٹ ترقی کرے،چین پاکستان کا بڑا اقتصادی شراکت دار ہے ، مشیر خزانہ نے کہا کہ روزگار کی فراہمی کیلئے اقتصادی ترقی ناگزیر ہے ،عوام کی خوشحالی کیلئے نجی شعبے کاکردار بہت اہم ہے ، حکومت کا کام پالیسی سازی، سکیورٹی اور انصاف یقینی بنانا ہے،حکومت اینٹی کرپشن ایجنڈے پر کام کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاﺅنٹس خسارے میں کمی آئی جبکہ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔