• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالیہ بھٹ کی سالگرہ،تصاویر اورپیغامات وائرل،کتنے برس کی ہوگئیں؟

Mar 16, 2020

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر مبارکبادی پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرنامورفنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے خوبرو اداکارہ کیلئے نیک تمناوںکے پیغامات کی بھرمار کردی گئی۔

عالیہ آج اپنا ستائیسوان جنم دن منارہی ہیں۔

ادکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی عالیہ بھٹ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد ی، مادھوری کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ کی محنت آپ کوہر گزرتے دن مزید ترقی کی جانب لے جائے گی، یہ سال کامیابیوں، مقاصد اور بلاک بسٹرز کے حصول کاثابت ہو۔“