• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

احد رضا میر سے شادی کے بعد سجل علی کے مداحوں نے کیا کچھ کردکھایا؟ مزید تصاویر بھی سامنے آگئیں

Mar 17, 2020

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا جس کے فوری بعد انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئی، نام تبدیل کرتے وقت ان کے مداحوں کی تعداد 4.9 ملین تھی یعنی چند ہی دنوں میں مداحوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔

2 روزقبل متحدہ عرب امارات میں اداکارہ سجل علی اداکاراحد رضا میرکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کے بعد انہیں شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، نکاح ہوتے ہی اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرکے ’سجل احد میر‘ کرلیا۔احد رضا میر نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ ہیلو مسز میر‘۔

احد اورسجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پرہوئی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سجل علی کے علاوہ پاکستان اداکاراؤں میں اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان، ماورا حسین اورعائزہ خان 5 ملین فالوورزکے ساتھ انسٹاگرام پرآگے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ابوظہبی  میں موجودگی کا ہیش ٹیگ استعمال کرتےہوئے لکھا تھا ’’ ہیلو مسٹر میر‘‘