• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالمی شہرت یافتہ گلوکار کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے

Mar 25, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)دنیا کے مقبول ترین افریقی جیز گلوکار مینو دیبینگو پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مینو دیبینگو کا تعلق فرانس سے تھا جب کہ ان کی عمر 86 برس تھی اور یہ کووڈ-19 سے مرنے والے پہلے عالمی شہرت یافتہ اسٹارز میں سے ایک ہیں۔دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ 61 سالہ سابق ماڈل لنڈا لیسارڈی کو بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہوگئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔