• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف بھارتی گلوکارہ کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Mar 25, 2020

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر سے پازیٹو آگیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بالی ووڈ کے مشہور گانے ’بے بی ڈول‘ کی گلوکار ہ کنیکا کپور گزشتہ دِنوں امریکا سے بھارت واپس آئی تھیں جہاں انہو ں نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا اور ان کے ٹیسٹ کے نتائج پازیٹیو آئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنیکا کپور نے کورونا ہونے کے باوجود بھی لوگوں سے ملاقات کی اور پارٹیوں میں شرکت کی تھی، جب بھارتی پولیس کو یہ معلوم ہوا تو انہوں نے گلوکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ کروایا۔اب بھارتی پولیس ان لوگوں کو تلاش کر رہی ہے جن سے کنیکا کپور نے پارٹیوں میں ملاقات کی تھی۔یاد رہے کہ کنیکا کپور نے اپنے اِس مرض کا اعلان تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی تھیں جس میں ایک تصویر دنیا کی تھی جس نے ماسک پہنا ہوا تھا جبکہ دوسری تصویر بھارتی گلوکارہ کی تھی۔

بھارتی گلوکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’مجھے نزلہ زکام ہوا تھا جس کے بعد میں نے کورونا کا ٹیسٹ کیا اور میرے اِس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘انہوں نے لکھا تھا کہ ’اب میں اور میرے تمام گھر والے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔‘کنیکا کپور نے لکھا تھا کہ ’میں جب بھارتی ائیرپورٹ پر آئی تھی تو وہاں میری اسکریننگ بھی ہوئی تھی اور میں بالکل ٹھیک تھی لیکن 4 دن کے بعد مجھ میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔‘بھارتی گلوکارہ نے لکھا تھا کہ ’مہربانی کرکے آپ لوگ بھی تنہائی اختیار کریں اور اپنا خیال رکھیں۔‘