• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اجلاس بلانے کا مقصد پارلیمانی رہنماوَں کو اقدامات سے آگاہ کرنا تھا،شاہ محمود قریشی

Mar 26, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں ساتھ دینے کا ہے ،اجلاس بلانے کا مقصد پارلیمانی رہنماوَں کو اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خود پارلیمانی رہنماوَں سے بات کی،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے اجلاس میں واک آوَٹ نہ کرنے کی درخواست کی تھی ،بلاول بھٹو اور شہبازشریف چلے گئے کہ وزیراعظم نے ان کی بات نہیں سنی ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ صوبائی اور مرکزی حکومت میں مشاور ت کی ضرورت ہے،ہم فائدے اور نقصان دیکھ کر اقدامات اٹھا نا چاہتے ہیں،قرضوں پر نظر ثانی کےلئے خط لکھا تھا،آج وزارت خارجہ میں قرضوں کے معاملے پر بات ہوگی،صوبوں کی نیت پر شک نہیں کرسکتے ،نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کا آج اجلاس ہوگا۔