اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلا م آبادہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی تحقیقات سے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورزلفی بخاری کو بھی نوٹس کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عدالت انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے احکامات جاری کرے،ایران سے ہزاروں زائرین کوفیصل آباداورجھنگ لایاجارہاہے،عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت سے پوچھ لیتے ہیں تفتان سے آنیوالوں کوکہاں رکھا ہے؟،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ قرنطینہ میں رکھنے کا مقصد ہی انہیں الگ رکھنا ہے،حکومت سے پوچھ لیتے ہیں یہ مراکزکہاں قائم ہیں؟۔
عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پروفاق کونوٹس جاری کردیا،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورزلفی بخاری کو بھی نوٹس کردیا گیا۔