• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور میں کورونا سے متاثرہ ایک اور شخص انتقال کر گیا، تعداد 9 ہو گئی

Mar 27, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا معمر شخص جان کی بازی ہار گیا ، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1179 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد لاہور میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 75 سالہ شخص لاہور کے علاقے ٹاون شپ کا رہائشی تھااور جاں بحق ہونے والے شخص کا سیمپل اسکے گھر میں ہی لیا گیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معمر شخص پہلے ہی متعدد بیماریوں کا شکار تھا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 19 ہو گئی ہے۔