• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’ یہ ہوتی ہے یاری ‘ مشکل کی گھڑی میں چین نے پاکستان میں ایسی چیز بنانے کا اعلان کر دیا کہ دوستی کی نئی مثال قائم کر دی

Mar 27, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی )چین نے کامیابی کے ساتھ سر توڑ کوششوں کے بعد آخر کار کورونا وائرس کو اپنے ملک میں قابو میں کر لیاہے اور تیزی کے ساتھ اس کے خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم کورونا نے اب پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑنے شروع کر دیئے ہیں لیکن چین نے اپنے دوست کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ مدد کیلئے میدان میں کود پڑا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چین کی طرف سے پاکستان کو امداد ی سامان بھی بھجوایا گیاہے جبکہ اب خوشخبری یہ ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی درخواست پر چینی یونیورسٹی نے لاہور میں ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیاہے ۔گورنر پنجاب چوہدری سرور اور چینی قونصل جنرل اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وی سی پروفیسر لی سونگ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

چوہدری سرور نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس کا وفد آئندہ ہفتے لاہور آئے گا جبکہ چینی یونیورسٹی کی جانب سے ٹیسٹ کٹس، ، ماسک اور دستانے بھی عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس مشکل صورتحال میں پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹیسٹ کٹس، ماسک اور دستانوں کی اشد ضرورت ہے جبکہ ایسی صورتحال میں چین کی جانب سے ہسپتال کی تعمیر کے اعلان نے پاکستانیوں کے دل بھی جیت لیے ہیں ۔