• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا

Mar 27, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہاہے جبکہ چاروں صوبوں میں کہیں جزوی اورکہیں مکمل لاک ڈاﺅن ہے اور حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 1235 پر جا پہنچی ہے جبکہ نو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور سات افراد نہایت تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں تاہم 23 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

پنجاب اور سندھ میں کورونا کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے ، سندھ میں اب تک 429 ، پنجاب میں 408 ، خیبر پختون خواہ میں 147 ، بلوچستان میں 131 گلگت بلتستان میں 91 ، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ وائرس اب تقریبا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور چند ہی ملک اس سے ابھی تک محفوظ ہیں ۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پو کورونا وائرس کے اب تک پانچ لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 24 ہزار 75 لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔