ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
کورونا صورتحالKPK ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی طرف سے صوبے کے کمزور طبقے کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان
پشاور: صوبے کی 43فیصد آبادی اس پیکج سے مستفید ہو گی۔ وزیراعلیٰ محمود خان
پشاور: صوبے کی 19لاکھ آبادی کو احساس پروگرام کے تحت 5000روپے ماہانہ ملیں گے۔ وزیراعلیٰ
پشاور: یہ پیکج ابتدائی طور پر تین مہینوں کے لئے ہے، جس میں حالات کو دیکھتے ہوئے توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ
پشاور: صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے گیارہ ارب 60 کروڑ روپے مہیا کرے گی۔ وزیراعلیٰ
پشاور: صوبائی حکومت نے کاروبائی طبقے کےلئے ٹیکسوں میں پانچ ارب روپے کی چھوٹ دی ہے۔ محمودخان
پشاور: محکمہ صحت کے لئے 8ارب روپے کی امداد پیکج کی منظوری دی گئی ہے ۔ محمود خان
پشاور: محکمہ ریلیف کے لئے 6ارب روپے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ
پشاور: مجموعی طور پر صوبائی حکومت نے 32ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے ۔ وزیراعلیٰ
پشاور: ضرورت پڑنے پر ہم سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی کٹوتی کرکے لوگوں کی مدد کرےں گے۔ وزیراعلیٰ
پشاور: مانگا مردان کے عوام کے لئے فوڈ پیکج کی منظوری دی گئی ہے ، ضرورت پڑنے پر مزید بھی دے دیں گے۔ محمود خان
پشاور: میں اور میری حکومت عوام کے ساتھ کھڑے ہےں ، ہم عوام کی ہر ضرورت کا خیال رکھیں گے۔ محمود خان