نیویارک (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ ساری دنیا کا مشترکہ دشمن کورونا وائرس ہے ،وائرس سے نمٹنے کےلئے فوری طور پر ہمیں سائنس اور حقائق کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ساری دنیا کا مشترکہ دشمن کورونا وائرس ہے ،دنیا میں کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانا بھی باعث تشویش ہے،وائرس سے نمٹنے کےلئے فوری طور پر ہمیں سائنس اور حقائق کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کاکہناہے کہ دنیا بھر کے ممالک کوکورونا سے لڑنے کےلئے ایک ہوناہوگا۔