ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپیٹن (ر) واحد محمود کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف مقامات اور پولیس چیک پوسٹوں کادورہ کیا۔ اور جزوی لاک ڈاوْن پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر ڈیرہ کی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ان حالات میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں۔ بغیر ماسک اور دستانے پہنے گھروں سے نہ نکلیں۔ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کریں کریں۔الرٹ اور بہترین ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے پر پولیس کے جوانوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔