مورو۔
( رپورٽ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نيوز ٹائيم، مورو سندھ )
مورو میں تھيلسيميا میں مبتلا معصوم بچوں کے لئے بلڈ کے عطئے کے لئے دعوت اسلامي مورو کی جانب سے الاامين ريسٹورنٹ بائی پاس مورو میں ایک روزہ ” تھيلسيميا بلڈ کئمپ “ لگائی گئی۔
اس ” تھيليسيما بلڈ کئمپ “ میں انسان دوست، سماجی کارکنوں، سياسی، سماجی رہنماٶں، ڈاکٹروں، اساتذہ اور صحافيوں سميت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے اس ” تهیلیسیما بلڈ کئمپ “ پر پہنچ کر اپنے خون کا عطيہ دیا۔
یہ ” تھيليسيما بلڈ کئمپ “ صبح کو 00-10 بجے سے لیکر شام 00-05 بجے تک جاری رہی اور اس ” تھيليسيما بلڈ کئمپ “ میں ایک سٶ بلڈ کی ٿھيلہیاں جمع کی گئیں۔
اس موقعہ پر ميونسپل کاميٹی مورو کے چيئرمين نذير احمد ميمن، محمد اسلم عباسی، اسلم امين آرائيں، محمد افضل امين آرائيں، بشير حب، برکت چنہ، معشوق کوريجہ، محمد حيات جويو اور دیگر افراد نے کہا کہ اس وقت انسان ذات کی خدمت کرنے کا وقت ہے، کورونا وائرس کی وبا کہ وجہ سے لاک ڊاؤن سے جہاں کہاں غريب، مسکين، پورہيت اور مزدور طبقہ پريشان ہے وہاں تھيلسيميا کيئر سينٹر نواب شاھ میں داخل تھيلسيميا میں مبتلا معصوم بچے بلڈ کی وجہ سے سخت پريشان ہیں۔
تھيليسيما میں مبتلا معصوم بچوں کے لئے بلڈ کے عطیہ کے لئے سب انسان دوست لوگوں کو حصہ لینا چاہئے تاکہ معصوم بچوں کی زندگی بچائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں اس وقت کی صورتحال پريشانی کے عالم والی ہے، ایک معصوم بچے کی جان کی زندگی بچانے کے لئے بلڈ کا عطيہ دیکر ساری انسانيت ک بچانے کے برابر ہے۔
اس موقعہ پر آصف ميمن، آصف عطاری، صحافی وحيد مستوئی، صحافی سندھی الطاف سومرو، صحافی ظفرالحق پنہور، صحافی جانی جمانی، صحافی راؤ عزيز راجپوت، مشتاق سولنگی، صحافی جمن سولنگی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
جبکہ اس ” تھيليسيما بلڈ کئمپ “ کے دوران آنے والے ہر شخص کے ہاتھ ھينڊ واش سے دھلائے گئے اور سينيٹائيرمزر سے صاف کروائے گئے اور انہیں ماسک بھی دئے گئے۔