• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرونا وائرس سے بچاؤ اور جراثیم کے خاتمہ کےلئے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت شیخ سمیر سمی کی جانب سے فائر افیسر محمّد سلیم کے ہمراہ محلہ کمانگران کے اہم مقامات پر کلورین سپرے کروایا گیا

Mar 30, 2020

چنیوٹ (محمّد بلال زرگر سے) کرونا وائرس سے بچاؤ اور جراثیم کے خاتمہ کےلئے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت شیخ سمیر سمی کی جانب سے فائر افیسر محمّد سلیم کے ہمراہ محلہ کمانگران کے اہم مقامات پر کلورین سپرے کروایا گیا اہل علاقہ کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کرونا وائرس سے بچاؤ اور جراثیم کے خاتمہ کےلئے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت شیخ سمیر سمی کی جانب سے فائر افیسر محمّد سلیم کے ہمراہ محلہ کمانگران کے اہم مقامات پر کلورین سپرے کروایا گیا اس موقع پر شیخ سمیر سمی کا کہنا تھا کہ یہ سپرے جراثیم کش اور کرونا وائرس کے تدارک میں موثر ثابت ہوگا، ضلع انتظامیہ شہریوں کو اس مہلک وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں ہمیں ایک قوم بن کر اس موزی وبا کا مقابلہ کرنا ہے
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ