• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

شاداب خان پری سیزن تربیتی کیمپ سے چھٹی لے کر بیرون ملک چلے گئے،مگر کیوں ؟مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

Aug 30, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کو پری سیزن تربیتی کیمپ سے چھٹی مل گئی جس کے بعد وہ کیریبئن پریمئر لیگ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہورہے ہیں۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شاداب خان کی وطن واپسی 10 ستمبر کو ہوگی، پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 14 ستمبر سے شروع کرنے کے لیے پلاننگ کررہا ہے، شاداب خان اس سے قبل واپس آجائیں گے۔شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی گیانا ایمازون واریئرز میں شاداب خان نمائندگی کریں گے۔