• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“کاش اِس مشکل گھڑی میں میرے والدین میرے ساتھ ہوتے تو کسی چیز کی فکر نہ ہوتی” جیکولین فرنینڈس بھی دل کی بات زبان پر لے آئیں

Apr 5, 2020

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ کاش کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں ان کے والدین ان کے ساتھ ہی ہوتے تو ان کو کسی چیز کی فکر نہیں ہوتی۔کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے پوری دنیا میں لاک ڈاﺅن جاری ہے اور اِس وجہ سے ہر ایک شخص اپنے گھر میں قید ہوکر رہ گیا ہے اور بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اِس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اپنے پیاروں سے دور رہنے پر مجبور ہیں۔

اِن ہی لوگوں میں بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس ہیں جو کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں اپنے والدین اور بہن بھائی سے دور رہنے پر مجبور ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ ’میں چاہتی ہوں کہ میرے والدین میرے ساتھ ہوں کیونکہ میں ان کی صحت کی وجہ سے بہت فکرمند ہوں اور اِسی طرح میرے والدین بھی میرے لیے بہت فکرمند ہیں۔‘

چینی چوروں کے خلاف تحقیقات،وزیر اعظم عمران خان کے سخت ترین ناقد صحافی منصور علی خان نے ایسی بات کہہ دی کہ حکمران جماعت کے …

جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ ’جب میں ان لوگوں کو دیکھتی ہوں جو آج اپنے والدین کے ساتھ ہیں تو میں کہتی ہوں کہ یہ لوگ کتنے خوش قسمت ہیں۔‘بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’میرے والدین بحرین میں ہیں جبکہ میری بہن بھی مجھ سے دور ہے اور مجھے اس کی بھی بہت فکر ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میری بہن امریکا میں ہے اور وہ وہاں بہت مشکل حالات میں اپنا وقت گزار رہی ہے کیونکہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے امریکا میں تمام سپر مارکیٹس بند ہیں، میری بہن کو نہ تو وہاں کوئی دوا کی سہولت میسر ہو رہی ہے اور نہ ہی وہاں کھانے پینے کی کوئی اشیا مل ر ہی ہے۔‘جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ ’میرا بھائی آسٹریلیا میں ہے لیکن وہ ٹھیک ہے کیونکہ جس چیز جگہ میرا بھائی ہے وہاں حالات بہتر ہیں۔‘

چینی چوروں کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کون اور کیوں منظر عام پر لایا ؟حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’میرے لیے لاک ڈاﺅن کو قبول کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ میرے پیارے مجھ سے دور ہیں اور اِس وقت مجھے ان سب کی بہت ضرورت ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’لاک ڈاﺅن کی شروعات میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آخر یہ کیا ہورہا ہے اور میں گھر میں رہ کر اپنا وقت کیسے گزاروں گی لیکن اب مجھے عادت ہوگئی ہے۔‘جیکولین فرنینڈس نے کہا کہ ’اب گھر میں رہ کر میں اپنی اردو اور ہندی کی زبان بہتر کر رہی ہوں اور اِس کے علاوہ ورزش وغیرہ کرتی ہوں اور اپنی مصروفیات سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کرتی ہوں۔‘