اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی زبردست سفارتکاری کے باعث مسئلہ کشمیر امریکی ایوانوں میں پہنچ گیا،امریکی کانگریس کی ایشیاسب کمیٹی نے کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے لیا، امریکی کانگریس کی ایشیا سب کمیٹی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جلد سماعت کریگی۔ امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں تاریخ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر اٹھایا جائے گا،ذیلی کمیٹی جنوبی ایشیامیں انسانی حقوق کی صورتحال پرسماعت کرےگی،سب کمیٹی مقبوضہ وادی میں گرفتاریوں، انٹرنیٹ،فون کی بندش زیربحث لائےگی۔امریکی رکن کانگرس براڈ شرمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نژاد کشمیریوں سے لاک ڈاؤن سے متعلق حالات سنے، امریکن کشمیری اپنے پیاروں کے بارے میں سخت فکرمند ہیں، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق سے متعلق مزید جاننے کا منتظر ہوں۔