• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“نیو یارک قبرستان بنتا جارہا ہے، میرے پیسے ختم ہوگئے، پاکستان میں مرنا چاہتی ہوں، مجھے واپس لایاجائے” اداکارہ میرا نے وزیر اعظم سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کردی

Apr 21, 2020

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ میرا نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں نیو یارک سے واپس پاکستان لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت نیو یارک کے ہوٹل کے کمرے میں قید ہیں، وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کیلئے آئی تھیں، ان کے تمام کولیگز جاچکے ہیں اور وہ امریکہ میں ہی پھنس گئی ہیں، ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ” نیو یارک قبرستان بنتا جارہا ہے، یہاں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں اموات ہورہی ہیں، موت سب کو آنی ہے لیکن میں کسی غیر ملک میں نہیں مرنا چاہتی، آپ سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی ہوں کہ میری واپسی کے انتظامات کیے جائیں، میں پاکستان میں مرنا چاہتی ہوں۔