• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”میں بہت افسردہ ہوں“

Apr 22, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کورونا وائرس کے باعث ٹینس نہ کھیلنے پر افسردہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں ٹینس کورٹ نہیں ہے اس لئے لاک ڈاﺅن کے دوران صرف جسمانی ٹریننگ کر رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق رافیل نڈال نے کہا ہے کہ میں موجودہ صورتحال کو سمجھتا ہوں لیکن ٹینس کو بہت مس کر رہا ہوں، میرے گھر میں بھی ٹینس کورٹ نہیں ہے اس لئے صرف جسمانی ٹریننگ ہی کرتا ہوں۔
دوسری جانب سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر گھٹنے کی انجری سے نجات پانے پر مطمئن ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان دنوں گھٹنے کی تکلیف سے نجات پانے کیلئے ری ہیب کر رہا ہوں، لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھر کی دیوار کیساتھ ہٹنگ کرتا ہوں لیکن اس پر بھی مطمئن ہوں۔