• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے بھی آن لائن فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے

Apr 26, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں کی فٹنس ٹریننگ کے بعد 2 دنوں میں35 سے زائدکھلاڑیوں کی فٹنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خوشی ہے مشکل اور محدود حالات میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام کیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو روزوں کے دوران نیا فٹنس پلان دیا جائے گا اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بنائی جا رہی ہے جس کے بعدکھلاڑیوں کو پلان دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے روزوں کے دوران سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کا کہا ہے۔