• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” مجھے چاہنے والے اور محب وطن پاکستانی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں” اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں

Apr 27, 2020

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا بھی کورونا کیخلاف میدان میں آگئیں ، میرا نے شہریوں سے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل کردی۔

پاکستانی اداکارہ میرا جو ہروقت اپنے بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ، اس بار بھی ان کا ایک نیا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر وزیراعظم کا ساتھ دیں اور کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔ اداکارہ کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی اس وقت بہت مشکل حالات میں ہے، ان مشکل حالات میں غریبوں کی مدد کرنا ہوگی۔

میرا نے صاحب استطاعت افراد سےکورونا متاثرین اور مستحقین کی مددکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چاہنے والے اور محب وطن پاکستانی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں اور ان غریب خاندانوں کی مدد کریں جن کے گھرکا چولہا بھی مشکل سے چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نیویارک میں پھنسی ہوئی ہیں اورحالات بہت خراب ہیں وہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ دعا کریں جلد پاکستان پہنچ کرکورونا متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے سکوں۔