راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف عمل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے پاک فوج شہری انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے، پاک فوج ساڑھے 3 لاکھ امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف ہے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پیکجز کرونا متاثرین کے لیے پاک فوج کی تنخواہوں کے عطیات سے خریدے گئے، اور یہ ضرورت مندوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں، پاک فوج کے جوان ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔
بتایا گیا کہ یہ پیکجز معذوروں، مزدوروں اور دیگر ضرورت مندوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیکجز کی تقسیم جاری ہے