• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ، اموات 385 ، امریکہ میں حالات خراب ، وائرس قابو سے باہر

May 1, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 990 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 16 ہزار 817 ہو گئی ہے جبکہ 4ہزار 315 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 7 ہزار 971 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 990 افراد میں وائرس کی تصدی ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 16 ہزار 817 ہو گئی ہے جبکہ 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات کی تعداد 385 ہو گئی ہے ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اب تک پنجاب میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 6340 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ میں 6 ہزار 53 ، کے پی کے میں 2627 ،بلوچستان میں ایک ہزار 49 ، گلگت بلتستان میں 339 ، آزاد کشمیر میں 66 اور اسلام آباد میں 343 افراد میں وائر س کی تصدیق ہو گئی ہے ۔