ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
پاک فوج کی طرف سے ضم شدہ قبائلی اضلاع جنڈولہ سب ڈوثرن کے علاقہ خسرائی میں تین سو کے قریب لاک ڈاون سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جس سے مقامی لوگوں نے پاک فوج کو اپنے درمیان پا کرخوشی کا اظہار کیااور لوگوں کا کہنا تھا کہ جب بھی وطن عزیز پر جب بھی مشکل وقت آیا پاک فوج نے ہر اول دستہ کے طور اپنا کردار ادا کیا کورنا وائرس کی وباء کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہ ہوا وہاں قبائلی اضلاع کی عوام بھی لاک ڈاون کی وجہ سے شدید متاثرہوئی آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر جنڈولہ سب ڈوثرن کے علاقہ میں فرنٹئیر ساؤتھ نے تین سو کے قریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرکے یہ ثابت کردیا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج اپنی عوام کے ساتھ ہے۔سنگلاخ پہاڑوں میں پاک فوج فرنٹیئر ساؤتھ کور کو اپنے درمیان پاکر سب ڈوثرن جنڈولہ کے علاقہ خسرائی کے علاقہ مکینوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہاں اس مشکل گھڑی میں راشن کی تقسیم پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ضم شدہ قبائلی اضلاع میں آرمی چیف کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرین میں راشن تقسیم کوقبائلی عوام نے قبائل سے محبت کا ایک جھونکا قرار دیا