• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سکھر کے سماجی رہنماو ¿ں کے گھروں پر پولیس چڑھائی اور بلاجواز گرفتاریوں سمیت جھوٹے مقدمات درج کئے جانے والے عمل کے خلاف قریشی گوٹھ پرانہ سکھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

May 1, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سکھر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سکھر کے سماجی رہنماو ¿ں کے گھروں پر پولیس چڑھائی اور بلاجواز گرفتاریوں سمیت جھوٹے مقدمات درج کئے جانے والے عمل کے خلاف قریشی گوٹھ پرانہ سکھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شامل سماجی تنظیموں کے رہنماو ¿ں نصیر گوپانگ،عبدالحمید انصاری،وقار علی سومرو،فقیر امام الدین محمدانی،آصف راجپوت، حبیب اللہ انصاری،عبدالحمید شیخ،نعیم بلوچ و دیگر نے سکھر پولیس اور سکھر کے منتخب نمائندگان کے خلاف فلگ شگاف نعریبازی کرتے ہوئے کہا کے سکھر کی مظلوم عوام کے حقوق اور شہری مسائل کے خاتمے کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے رہنماو ¿ں کی جانب سے آواز بلند کرنے پرانہیں سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے گذشتہ روز مستحق خاندانوں کو راشن بیگ نہ ملنے راشن چوروں کے خلاف احتجاج کرنے پر سکھر کے ہر دلعزیز سماجی رہنما اشفاق بھٹی،وقار سومرو،سید عمران علی شاہ کے گھروں پر پولیس چڑھائی کرکے انکےاہلخانہ کو حراساں کیا گیا اور اشفاق بھٹی کو بے گناہ گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کرکے انہیں لاپتہ کردیا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے شہریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو ڈرا دھمکا کر خاموش نہیں کیا جاسکتا ہے ہم سکھر کے منتخب نمائندگان کو بتا دینا چاہتے ہیں کے عوام کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکرینگے مذکورہ رہنماو ¿ں نے بالا حکام سمیت ایس ایس پی سکھر عرفان علی سمون سے سماجی رہنماو ¿ں کے گھروں پر پولیس چڑھائی کا نوٹس لیکر گرفتار سماجی رہنما اشفاق بھٹی کی رہائی کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کے اگرسماجی رہنماو ¿ں کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں بند نہ کئی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔