• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈاﺅن کے باوجود سکھر کے تاجروں نے حکومت سندھ کے احکامات ہوا میں اڑادیئے ہیں

May 4, 2020

سکھر( رپورٹ۔ امداد علی گل کلوڑ )کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈاﺅن کے باوجود سکھر کے تاجروں نے حکومت سندھ کے احکامات ہوا میں اڑادیئے ہیں ، شہر سکھر کے اہم کاروباری و تجارتی مرکز شاہی ، بازار ، کپڑا مارکیٹ ، نشتر روڈ ، شہید گنج ، غریب آبادنیم کی چاڑی ، گھنٹہ گھر ، پان منڈی ، اسٹیشن روڈ ، ریس کورس روڈ ، نیو پنڈ ، مائیکرو کالونی ، سمیت دیگر کاروباری و تجارتی مارکیٹیں کھول دی گئی ہیں ، مراکز کھول جانے کے بعد شہریوں کی بڑی تعدادنے خریداری کیلئے ان بازاروں کا رخ کر لیا ہے بازار کھول جانے کے بعدجہاں مختلف بازاروں میں لوگوں بالخصوص خواتین کا رش بڑھ رہا ہے ویہی کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو خدشہ بھی بڑھ رہا ہے سکھر کے مذہبی ، سیاسی ، سماجی رہنماﺅں مظفر علی ، غلام اکبر ، مفتی اعظم ، عرفان علی ، شہمیر علی ، مولانا حضور بخش ، عبدالقدیر ، مولانا عبدالستار بروہی و دیگر نے سکھر انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاﺅن پر سختی سے عملدر آمد نہ کرانے والے عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی ہیٹ لسٹ پر سکھر ہے لیکن افسوس تاجر برادری نے پولیس کو رشوت دیکر اپنی دکانیں کھولنا شروع کر دی ہیں تاکہ رمضان اور عید سیزن منافع کیساتھ کما سکیں ، جبکہ پولیس نے بھی تاجربرادری کا ساتھ دیتے ہوئے عید مہم کا آغاز کر دیا ہے ایسا لگتا ہے کہ سکھر میں قانون نام کی چیز ختم ہو گئی ہے شہر کے تھانہ انچارج نے تاجروں کی بھاری رقم کی آفر پر لیبک کہہ کر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا شرو ع کر دیا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت صرف مساجد و دیگر عبادتگاہیں بند کرارہی ہے لیکن تجارتی و کاروباری مرکز کو بند نہیں کرا رہی ہے جو لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے ایسے اسلام دشمن عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ جب لاک ڈاﺅن پر عملدر آمد کیلئے بازاروں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تو تاریں ہٹا کر تاجر برادری کو کاروبار کی اجازت کیوں دی گئی اگرسکھر پولیس نے بازاریں کھولنے کی تاجروں کو اجازت دی ہے تو مساجد اور مدارسوں سمیت دیگر عبادتگاہوں پر لاک ڈاﺅن کی ڈرامے بازی تو نہ کریں اگر سکھر پولیس نے اپنا روئیہ درست نہ کیا تو علماءکرام کو مجبوراً مساجد کے دروازے بھی کھولنے پڑ جائینگے علماءکرام ، سماجی رہنماﺅں و شہری حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر بالا حکام سے شہر سکھر کی دکانیں کھول کر کاروبار کرنے کی اجازت دینے والے عمل کا سختی سے نوٹس لیکر شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔