سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )تھانہ راﺅ شفیع اللہ کی حدود میں لاک ڈاﺅن کی خلا ف ورزی ، پولیس حرکت میں آگئی ، پچیس سے زائد دکاندار گرفتار ، دکانیں بند کرادی ، ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے کی ہدایا ت ، تفصیلات کے مطابق تھانہ راﺅ شفیع اللہ کی حدود کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز ، کپڑا مارکیٹ ، شاہی بازار ، فرئیر روڈ ، نیم کی چاڑی ، مشن روڈ ، مینارہ روڈ ، شہید گنج و دیگر علاقوں میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کی اطلاع پر تھانہ راﺅ شفیع اللہ پولیس حرکت میں آگئی پولیس کی بھاری نفری نے تھانہ انچارج کی نگرانی میں متعلقہ علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے پچیس سے زائد دکانداروں کو گرفتار کر کے انکے خلاف کیس درج کر لیا اور دکانداروں کو ہدایات دی کہ وہ لاک ڈاﺅن پر عملدر آمد کریں بصورت دیگر خلاف ورزی پر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔