• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

“اگرمصباح کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکیا گیا تو۔ ۔ ۔” سابق کپتان کیساتھ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کھیلنے والے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل بھی میدان میں آگئے

Sep 1, 2019

لاہور (ویب ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ شائقین اب مجھے بدلاہوا انسان پائیں گے، غلطیوں سے سبق سیکھنے کے ساتھ بیٹنگ میں بہتری لانے پر بھی بہت کام کررہا ہوں، اگرمصباح کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکیا گیا تواس سے ٹیم کی کارکردگی کا معیاربلند ہوگا، بیٹسمینوں کوبھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق 29 سالہ  بیٹسمین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بورڈ حکام کرکٹ کی بہتری کیلیے جوکچھ کرنے جا رہے ہیں میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، میں مصباح الحق کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا، ڈپارٹمنٹ کیلیے کھیلنا شروع کیا تو وہ ساتھ تھے، محمد حفیظ میرے لیے رول ماڈل رہے ہیں،

انھوں نے کہا کہ فٹنس جانچنے کے وضع کردہ پیمانے کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن میرے نزدیک اسکلز کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، مجھے عمدہ پرفارمنس کے باوجود ماضی میں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن یقین ہے کہ نئی انتظامیہ کے آنے سے صورتحال میں بہتری آئیگی۔عمر اکمل نے کہا کہ مجھے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے کا یقین ہے، ٹیم کیلیے بہترین صلاحیتوں کوبروئے کار لانا چاہتا ہوں، انھوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح کلب کرکٹ پر ہی زیادہ توجہ ہے، نیٹ پرروز ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پریکٹس کررہا ہوں۔