سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) روہڑی گردونواح میں ماہ صیام کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ مرغی گوشت مچھلی مصالحہ جات فروٹ کے نرخوں میں کئی گناہ اضافہ لاک ڈاون کی متاثرہ عوام کی قوت خرید جواب دے گئی دوکاندار مقررہ نرخنامے پر عمل کرنے کی بجائے مرضی کے نرخ وصول کر نے میں مصروف عوامی شکایات پر مختار کار روہڑی کے چھاپے گراں فروشوں پر جرمانے عائد تفصیلات کے مطابق روہڑی شہر گردونواح کے علاقوں کندھرا صالح پٹ سنگرار علیواہن نیو یارڈ لوکوشیڈ میں رمضان المبارک کا ایک عشرہ مکمل ہونے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آسکی جس باعث شہریوں کی چیخیں نکل گئیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایک تو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاک ڈاون کی وجہ سے بیروزگار بیٹھے ہیں ماہ رمضان میں گراں فروشوں نے فروٹ گوشت مچھلی مرغی سمیت دیگر اشیاء کے نرخوں میں من مانہ اضافہ کردیا ہے جسکی وجہ سے ہماری قوت خرید جواب دیتی جارہی ہے عوامی شکایات پر مختیار کار روہڑی سید زاہد حسین شاہ نے روہڑی شہر میں گراں فروشی کا نوٹس لیتے ہوئے روہڑی شہر کے مختلف علاقوں میں پرچون سبزی فروٹ کی دوکانوں پر چھاپے مار کر مقررہ نرخوں سے زائد نرخ وصول کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے اور دوکانداروں سے کہا کہ وہ سرکاری نرخ نامہ اپنی دوکانوں پر آویزاں کریں اور نرخنامے کے مطابق نرخ وصول کریں مقررہ نرخوں سے زائد نرخ وصول کرنے والے گراں فروشوں پر مزید سخت جرمانے عائد کئے جائیں گے مختیار کار روہڑی زاہد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث دوکانداروں پر فی الحال نارمل جرمانے لگا کر وارننگ دی ہے سرکاری نرخوں پر عمل نہ کیا تو مزید سخت کاروائی کرینگے،