لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق مستقل مزاجی سے مواقعوں کیلئے بھارتی کرکٹرز کی مثالیں دینے لگے جن کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ناکامی کے خوف کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق امام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا ذاتی تجزیہ ہے کہ ہماری ٹیم ناکامی کے خوف کا شکار ہے، اسی وجہ سے کھلاڑی مستقل مزاجی سے پرفارم نہیں کرتے، انہیں 2سے 3 میچز میں خراب کارکردگی دکھانے پر ٹیم سے باہر ہونے کا خوف ستانے لگتا ہے، کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان رابطے کا فقدان بھی اس غیرمستقل مزاجی کا باعث بنتا ہے، دوسری ٹیموں کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی روہت شرما کی مثال سامنے ہے جنہوں نے کیریئر کے آغاز پر اچھا پرفارم نہیں کیا مگر بھارت نے ان پر اعتماد کیا اور بعد میں وہ بہترین کھلاڑی کے طور پر ابھرے