• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ مایا علی قرنطینہ میں کیا کررہی ہیں؟

May 7, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں لوگ قرنطینہ میں ہیں، اس دوران تنہائی کو کاٹنے کیلئے لوگوں نے کئی طریقہ کار اپنائے ہیں جنہیں دوسروں نے بھی پسند کیا۔

قرنطینہ کے دوران دلچسپ سرگرمیوں سےوقت کاٹنے والوں میں اداکارہ مایا علی بھی شامل ہیں جو اس قرنطینہ میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ رنگوں کی تھراپی کا بھی لطف اٹھا رہی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کلر تھراپی کی ایک کتاب پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ “میں نے رنگوں کی تھراپی کے بارے سنا تھا مگر کبھی اسے آزمایا نہیں تاہم اس قرنطینہ میں میں نے جہاں دیگر سرگرمیاں کیں وہیں اس پر بھی عمل کیا۔ یہ میں کتنے عرصے بعد کررہی ہوں یہ مجھے خود بھی یاد نہیں”۔

خیال رہے مایا اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ صرف انسٹا گرام پر انہیں اڑتیس لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔

وہ اپنی مصروفیات اور سرگرمیاں سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شیئر کرکے مداحوں سے داد سمیٹتی رہتی ہیں۔

۔

کورونا وائرس کیخلاف جاری اس جنگ کے دوران نہ صرف انہوں نے امدادی سامان کی تقسیم کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی بلکہ انہوں حفاظتی اقدامات پر بھی زور دیا۔